Fahad bin Khalid's Blog

Proud to be a Muslim!

Showing posts with label Abdul Ghaffar Aziz. Show all posts
Showing posts with label Abdul Ghaffar Aziz. Show all posts

Kalam-e-Nabwi Ke Saye Mein - کلام نبوی کے سایے میں by Abdul Ghaffar Aziz

کلام نبویﷺ کے سایے میں
عبدالغفار عزیز
حضرت ثوبان سے روایت ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت کے ان لوگوں کو جانتا ہوں کہ جن کی نیکیاں قیامت کے دن کوہِ تہامہ جتنی بلند ہوں گی اور خوب چمک رہی ہوں گی۔ لیکن اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو راکھ کے ڈھیر کی طرح اڑا دے گا۔ میں نے عرض کی:
یارسولﷺ اللہ ! ذرا ان لوگوں کی صفات بیان فرمادیں، ہمیں ان لوگوں کے بارے میں واضح طور پر بتادیں، کہیں یہ نہ ہو کہ ہم بھی لاعلمی میں انھی لوگوں میں شمار ہوجائیں؟
آپﷺ نے فرمایا: وہ لوگ تمہارے ہی بھائی ہیں، تم ہی میں سے ہیں، تمہاری ہی طرح قیام اللیل کرتے ہیں، لیکن جب تنہائی میں ہوتے ہیں تو انھیں اللہ کی حدود پھلانگنے میں کوئی باک نہیں ہوتا۔ (ابن ماجہ ، حدیث ۴۲۴۵)