Fahad bin Khalid's Blog

Proud to be a Muslim!

Showing posts with label Poems. Show all posts
Showing posts with label Poems. Show all posts

علامہ اقبال کی نظم : دعا ۔ یا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے

علامہ محمد اقبال کی نظم : دعا

یا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے

پھر وادی فاران کے ہر ذرے کو چمکا دے
پھر شوق تماشا دے پھر ذوق تقاضا دے

محروم تماشا کو پھر دیدہ بینا دے
دیکھا ہے جو کچھ میں نے اوروں کو بھی دکھلا دے

(Urdu Poem) Qomiat-e-Islam by Allama Muhammad Iqbal



قومیت اسلام


ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے

یہ بت کہ تراشیدہ تہذیب نوی ہے
غارت گر کاشانہ دین نبوی ہے

بازو ترا توحید کی قوت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے تو مصطفوی ہے

نظارہ دیرینہ زمانے کو دکھا دے
اے مصطفوی خاک میں اس بت کو ملا دے

ہو قید مقامی تو نتیجہ ہے تباہی
رہ بحر میں آزاد وطن صورت ماہی

ہے ترک وطن سنّت محبوب الہی
دے تو بھی نبوت کی صداقت پی گواہی

گفتار سیاست میں وطن اور ہی کچھ ہے
ارشاد نبوت میں وطن اور ہی کچھ ہے

اقوام میں مخلوق خدا بٹتی ہے اس سے
قومیت اسلام کی جڑ کٹتی ہے اس سے

علامہ اقبال

Allama Iqbal's Poem Jugnu :: علامہ اقبال کی نظم - جگنو





جگنو کی روشنی ہے کاشانہ چمن میں - یا شمع جل رہی ہے پھولوں کی انجمن میں

آیا ہے آسمان سے اڑ کر کوئی ستارہ - یا جان پڑ گئی ہے مہتاب کی کرن میں

یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیرآیا - غربت میں آ کے چمکا گمنام تھا وطن میں

حسن قدیم کی یہ پوشیدہ اک جھلک تھی - لے آئ جس کو قدرت خلوت سے انجمن میں

چھوٹے سے چاند میں ہے ظلمت بھی روشنی بھی - نکلا کبھی گہن سے آیا کبھی گہن میں

پروانہ اک پتنگا جگنو بھی اک پتنگا
وہ روشنی کا طالب یہ روشنی سراپا



(علامہ محمّد اقبال)